واشنگٹن، 29 جولائی (رائٹر) امریکہ نے مشرقی یروشلم میں فلسطین کے علاقہ پر نئی یہودی بستیاں بسانے کے اسرائیلی منصبوبہ کو اشتعال انگیز اور نقصاندہ بتایا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کل ایک بیان جاری کرکے
مشرقی یروشلم میں 323 نئی بستیاں تعمیر کرنے کے ارادے پر بے حد تشویش ظاہر کی ہے۔
اسرائیل نے قبل ازیں گلو میں 770 بستیاں تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا تھا یہ سب فلسطین کی چھینی ہوئی زمین پر بنائی جارہی ہیں جو فلسطینی اسرائیلی تنازعہ کا باعث ہیں ۔